28 اپریل، 2018، 11:52 AM

کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 2 شیعہ مسلمان شہید

کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 2 شیعہ مسلمان شہید

پاکستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر وہابی دہشت گردوں کی فائر نگ کے نتیجے میں 2 شیعہ مسلمان جعفر علی اور محمد علی شہیدہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر وہابی دہشت گردوں کی فائر نگ کے نتیجے میں 2 شیعہ مسلمان جعفر علی اور محمد علی شہیدہو گئےہیں۔ پولیس کے مطابق شارع اقبال، جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرانک سامان کی دکان پر  موٹر سائیکل پر سوار وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود دکاندار جعفر علی اور اس کا بھتیجا محمد علی شہید ہوگئے۔واقعہ کے بعد دہشت گرد  باآسانی فرار ہوگئے،ریسکیو کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

News ID 1880338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha